25 جون، 2024، 9:26 AM

ایرانی نائب وزیرخارجہ کی مہر نیوز سے گفتگو:

خطے میں امن اور استحکام ایشین کواپریشن ڈائیلاگ کا نصب العین ہے

خطے میں امن اور استحکام ایشین کواپریشن ڈائیلاگ کا نصب العین ہے

ایرانی معاون وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایشین کواپریشن ڈائیلاگ کے وزرائے خارجہ اجلاس کا مقصد خطے میں استحکام اور امن کا قیام تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی معاون وزیرخارجہ مہدی سفاری نے تہران میں ایشین کواپریشن ڈائیلاگ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر کہا کہ ایران کی میزبانی میں تنظیم کے وزرائے خارجہ کا انتہائی اہم اجلاس منعقد ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ایران 2023 سے تنظیم کی صدارت کررہا ہے۔ شہید وزیرخارجہ امیر عبداللہیان نے اس سے پہلے ہونے والے اجلاس کی صدارت کی تھی۔ گذشتہ مہینے ہونے والے جانسوز واقعے کے باوجود ایران کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

سفاری نے کہا کہ 25 ممالک کے وزرائے خارجہ اور ان کے معاونین کے علاوہ 41 اعلی سطح وفود نے اجلاس میں شرکت کی۔ چین، روس، ملائشیا، کوریا، ترکی اور جاپان وغیرہ کے اعلی عہدیداروں کی شرکت اجلاس کی کامیابی کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس کا مقصد خطے میں استحکام پیدا کرنا اور امن کا قیام ہے۔

یاد رہے کہ ایشین کواپریشن ڈائیلاگ 2002 میں قیام عمل لایا گیا تھا۔ تنظیم کا ہیڈکوارٹر کویت میں ہے۔ تنظیم میں 35 ممالک رکنیت رکھتے ہیں۔ تنظیم کے قیام کا مقصد ایشیائی ممالک کے وسائل کو بروئے کار لانا اور ممالک کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانا ہے۔ تنظیم ایشیائی ممالک کو کمیونٹی کی طرح ایک مضبوط بلاک کی شکل میں لانے کی کوشش کرتی ہے۔

News ID 1924943

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha